بلاول بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے لندن ...
بلاول بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے۔بلاول بھٹو کی جانب سے مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہسپتال جانے کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لندن روانہ ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لندن میں اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور عید بھی لندن میں منائیں گے ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بھی عیادت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کاعید کے دوسرے روز وطن واپسی کا امکان ہے۔