فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے بریکنگ نیوز دیکھ کر مسجد میں عید کا اعلان کردیا گیا

فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے بریکنگ نیوز دیکھ کر مسجد میں عید کا اعلان کردیا گیا
فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے بریکنگ نیوز دیکھ کر مسجد میں عید کا اعلان کردیا گیا

  

قصور (ویب ڈیسک) فیس بک پر جعلی آئی ڈی پر عید کا چاند نظر آگیا کی بریکنگ نیوز دیکھ کر مقامی مسجد میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا،اعتکاف پر بیٹھے عبادت گار اعتکاف سے اُٹھ گئے، اہل محلہ کی درست نشاندہی پر اعلان تبدیل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نور محلہ رحمن آباد کے قاری فیس بک استعمال کررہے تھے کہ عشا کے وقت انہوں نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے دیکھا کہ عید کا چاند نظر آگیا ہے جس پر انہوں نے مسجد سے اعلان کردیا کہ عید کا چاند نظر آگیا ہے جس کو سنتے ہی اعتکاف پر بیٹھے عبادت گار اُٹھ گئے۔

اہل محلہ نے اعلان سن کر قاری صاحب کو چاند بارے درست آگاہ کیا جس پر عید کے اعلان کو تبدیل کیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور