سردار طالب نکئی اور ان کے بیٹے سردار اویس نکئی کے کاغذات نامزدگی مسترد
قصور (ویب ڈیسک) قصور کے حلقہ این اے 140 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار طالب حسن نکئی اور ان کے بیٹے سردار اویس نکئی کے کاغذات نامزدگی نادہندگی کے اعتراض کی وجہ سے مسترد کردئیے گئے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق سردار طالب حسن نکئی پر نادہندگی کے اعتراضات اٹھائے گئے تھے جس پر ایڈیشنل سیشن جج وریٹرننگ آفیسر این اے 140 میڈم سمیعہ اسد نے گزشتہ روز سماعت کی تو یہ ثابت ہوا کہ سردار طالب حسن نکئی حمید ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ ساتھ دو بینکوں کے نادہندہ ہیں اور ان کے ذمے 65 کروڑ روپے واجب الادا چلے آرہے ہیں۔
ریٹرننگ اافیسر کی طرف سے سردار طالب حسن نکئی سے وضاحت طلب کی گئی مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر انہیں کہا گیا کہ وہ شام چار بجے تک کوئی رسید نہ پیش کرسکے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے سردار طالب حسین نکئی اور سردار اویس نکئی کو الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا۔