شیخ رشید احمد بھی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعا گو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت او ر تندرستی عطا کرے،وہ ایک باہمت خاتون ہیں،میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت بنے ،ہمارے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی،میں اگلی حکومت عمران خان کی ہی دیکھتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں نے ایک بار پھر مجھے سرخرو کیا ہے اور میرا دل کہہ رہاہے کہ اس بار میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گا۔بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔