پولیس کی مبینہ فائرنگ سے فیملی کے ساتھ عید منانے جانے والا شہری جاں بحق

پولیس کی مبینہ فائرنگ سے فیملی کے ساتھ عید منانے جانے والا شہری جاں بحق
پولیس کی مبینہ فائرنگ سے فیملی کے ساتھ عید منانے جانے والا شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ابوالحسن اصفہانی روڈپرپولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سڑک پر ڈاکوﺅں کو لوٹ مار کرتا دیکھ کر پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے فائرنگ کھول دی جو ڈاکوﺅں کی بجائے اس شخص کو لگ گئی جو اپنی فیملی کے ساتھ عید منا نے جارہا تھا ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ اس قدر شدید کی گئی ہے کہ صرف اس گاڑی کو نہیں بلکہ اس کی اطراف میں کھڑی گاڑیاں بھی فائرنگ کی زد میں آ گئیں۔فائرنگ سے پاس کھڑے ایک مزدہ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ اس کے ساتھ واقع سکول کی دیواروں پر بھی گولیوں کے نشانات ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈپرپولیس نے ملزمان کودیکھ کرگھیراو¿کرنےکی کوشش کی تو فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں سوارشہری کوگولی لگی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقارلاڑک کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی اہلکارملوث ہواتوکارروائی کی جائیگی۔