پیر کو بیگم کلثوم نواز کا وینٹی لیٹرہٹادیاجائےگا :شہباز شریف ،قوم والدہ کو دعاﺅں میں یاد رکھے :حسین نواز

پیر کو بیگم کلثوم نواز کا وینٹی لیٹرہٹادیاجائےگا :شہباز شریف ،قوم والدہ کو ...
پیر کو بیگم کلثوم نواز کا وینٹی لیٹرہٹادیاجائےگا :شہباز شریف ،قوم والدہ کو دعاﺅں میں یاد رکھے :حسین نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ پیر کو بیگم کلثوم نواز کا وینٹی لیٹر ہٹادیا جائے گا ۔ قوم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کرے ۔

جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہارلے سٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ابھی ویٹنی لیٹر پر ہیں اور پیر کو ان کا وینٹی لیٹر ہٹا دیاجائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھابھی صاحبہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں اور ڈاکٹر ز ان کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔ ان کا بہترین علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔اس موقع پر حسین نوازکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ز نے کہا ہے کہ ہم ابھی کچھ بتا نہیں سکتے ۔والدہ  کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان میں روکنے پر خاندان بہت دکھ کی کیفیت میں ہے جنہوں نے روکنے کی کوشش کی ان کو بھی ایک دن جواب دینا پڑے گا ۔ حسین نواز نے قوم سے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کو دعاﺅں میں یاد رکھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -