اسلام آبادسے برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پروازمانچسٹراتارلی گئی

Jun 16, 2018 | 10:21 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آبادسے برمنگھم جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو مانچسٹراتارلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد برمنگھم جانے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی پروازپی کے 791 کو مانچسٹر اتار لیا گیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ برمنگھم ایئرپورٹ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث عارضی طورپربند کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈ کے بعد رن وے بحال ہونے پر(پی کے 791) اپنی منزل مقصو د برمنگھم کی جانب روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں