شاہین آج روایتی حریف سے ٹکرا کر تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم

شاہین آج روایتی حریف سے ٹکرا کر تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم
شاہین آج روایتی حریف سے ٹکرا کر تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم

  


مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہین آج اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرا کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

جیونیوز کے مطابق اب تک ہونیوالی کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے۔پاکستان اور بھار ت کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کررہے ہیں ، ورلڈکپ کرکٹ کی تاریخ کو دیکھا جائے تو پاکستان کی ٹیم کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکی، یہ دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار مدمقابل ہوئیں لیکن ہر بار بھارت ٹیم کی جیت ہی ہوئی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کا سب کو انتظار ہے، جہاں کروڑوں شائقین ٹی وی سکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں، وہیں ہزاروں مانچسٹر پہنچ چکے ہیں، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلئے منہ مانگے پیسے وصول کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ کے موقع پر بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہو اجس کی وجہ سے ٹیموں کو انڈور نیٹس تک محدود رہ کر ٹریننگ کرنا پڑ ی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی