آج کی جیت۔۔۔۔ ورلڈ کپ کا ٹائٹل

آج کی جیت۔۔۔۔ ورلڈ کپ کا ٹائٹل
آج کی جیت۔۔۔۔ ورلڈ کپ کا ٹائٹل

  


پاک انڈیا کرکٹ مقابلہ ہمیشہ جذبے،جذبات، لگن حب الوطنی محنت اور پروفیشنلزم کو ریت کی دیوار وں کی طرح بہاکر کھیل کی ہار جیت کو دونوں ملکوں کے درمیان موجود کڑوے رشتے کی لمبی کہانی کا ہمیشہ انوکھا موڑ بنادیتے ہیں پاک انڈیا مقابلوں میں ہارنے والی ٹیم اپنے وطن سر اٹھا کر کم ہی جاپا تی ہے ورلڈ کپ2019 ء کی جاری جنگ میں قومی ٹیم ہار جیت میں لپٹی اپنی ٹیم کی منصوبہ بندی کے ناکام تجربوں کا بوجھ شائد ہی اتار پائے اگر وہ آج کے میچ میں بھی جیتے مقابلوں کو ہار میں بدلنے کے رحجان ِ توچل میں آیاسے نہ نکل پائی گو انڈین تجربہ کار ٹیم نہ صرف ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھتی ہے بلکہ ورلڈ کپ2019 ء کے کھیلے گئے اب تک کے مرحلہ میں ٹاپ ٹیموں میں سرفہرست دکھائی دیتی ہے

جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہار جیت کی چھپن چھپائی میں اکثر ہار کے ہاتھوں ہارتی ہوئی ہی نظر آتی ہے پاکستان کرکٹ شائقین آج کے میچ میں جیت ہی دیکھنا چاہتے ہیں آج کے میچ کی جیت ان کے لئے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے سے کم نہیں ہوگی مانچسٹر کے گرین گھاس کے خوبصورت میدان میں سجنے والا یہ پاک انڈیا کرکٹ مقابلہ صرف پاک انڈیا کرکٹ میچ ہی نہیں کڑوے رشتوں کی تلخ یادوں سے بھرے دامن والی دو قوموں کا نفسیاتی امتحان بھی ہے انڈین مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں انڈین فوجی دستہ میں حملے میں انڈین فوجیوں کی ہلاکت اور پھر بالا کوٹ میں انڈین طیاروں کی روکھے پہاڑوں پر بمباری پھر پاکستان کی طرف سے انڈین ائیرفورس کے طیاروں کے مار گرائے جانے سے ابھی نندن کی گرفتاری تک یہ سب دونوں ملکوں کے رشتوں کو مزید کڑوا کرگیا اور طویل تلخی کے بعد ورلڈ کپ کے اس اہم مقابلہ میں دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کا آمنا سامنا بہت اہم ہے

جہاں جوش جذبات سے نہیں ہوش مندی اور پلاننگ سے کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں کی صورتحال کو بھی واضح کردے گا مانچسٹر کے سہانے موسم میں ہونے والے آج کے مقابلہ کو دیکھنے کیلئے دونوں ممالک کے شائقین کی یہ صورتحال ہے کہ تمام ٹکٹس فروخت او ر شائقین کی ایک بڑی تعداد یہ بڑا مقابلہ میدان میں دیکھنے کی بجائے ٹی وی سکرین پر دیکھ پائے گی شاندار میچ میں تماشائیوں کا چارجڈ کراؤڈ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے میدان میں اترنے کو تیار ہے مگر سب صرف اپنی ٹیم کو صرف اور صرف وکٹری سٹینڈپر ہی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم جیتے گا وہ ہی جو بہت اچھی حکمت عملی اور شاندار منصوبہ بندی سے میدان میں اترے گا۔

مزید : رائے /کالم