معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے مشکل فیصلے کئے، شفقت محمود

معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے مشکل فیصلے کئے، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہود اور خوشحالی کے لیے شفاف انداز میں کام کررہی ہے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات معیشت کے لیے اچھا شگون ہیں۔انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اورکاروباردوست قراردیتے ہوئے کہاکہ معیشت کی بہتری اوراستحکام کے لئے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ معیشت کے لئے اچھاشگون ہے۔خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے۔

مزید :

علاقائی -