جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،105ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،105ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث105ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کے قبضہ سے9 پسٹلز، 1 رائفل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14 ملزمان کے قبضہ سے5 کلو گرام سے زائد چرس اور117لیٹرشراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 22عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران8 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔
پتنگ بازی،ون ویلنگ،لاؤڈ سپیکر، پرائس کنٹرول،گداگری، کرایہ داری اور ہوائی فائرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -