تمام افسر و اہلکار وں کو علاج معالجہ کیلئے مالی وسائل فراہم کرینگے، اشفاق خان

تمام افسر و اہلکار وں کو علاج معالجہ کیلئے مالی وسائل فراہم کرینگے، اشفاق ...

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام ملازمین کی صحت کے معاملات کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ تمام افسر ان و اہلکار وں کو علاج معالجہ کیلئے تمام مالی وسائل فراہم کریں گے۔اشفاق خان نے کہا کہ علاج معالجہ کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں پولیس افسران واہلکار براہِ راست رابطہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزپنے دفتر میں تھانہ ٹبی سٹی کے کینسر کے مرض میں مبتلا سب انسپکٹر حاجی محمد لطیف شاہد سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے سب انسپکٹر محمد لطیف کی تیمارداری کی،انہیں روبصحت ہونے پر مبارک باد دی اور علاج معالجہ پر آنے والے 05 لاکھ 10 ہزار روپے کے اخراجات کی نقد ادائیگی بھی کی۔مزید بر اں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بین الاضلاعی چور گینگ کی گرفتاری پر ڈولفن سکواڈ کے سیکٹر انچارجزاور ٹیموں کو شاباش دی۔اشفاق خان نے ملزموں کی گرفتاری میں ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے پرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے بھرپورتعاون کو بھی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرف سے ہربنس پورہ کے علاقہ میں ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہونے کی نشاندہی کی گئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے ہربنس پورہ رنگ روڈ پر گاڑی کو راؤنڈ اَپ کرنے کیلئے کارروائی شروع کی۔ ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 84 اور 364 نے جعلی نمبر پلیٹ والی کار کا تعاقب کر کے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔تاہم ڈولفن سکواڈ کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان رفیق اور امیر سا بقہ ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے چرائے گئے قیمتی کپڑے کے تھان،کار،موبائل فونز، اسلحہ اور32500 روپے نقدی برآمد کر لی۔ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والی کارتھانہ ستوکتلہ پولیس کو مطلوب تھی۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ کے سیکٹر انچارجز اور ٹیموں کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ 

مزید : علاقائی