مصری شاہ، نوجوان کی پراسرار ہلاکت، قتل یا خودکشی،تفتیش جاری

مصری شاہ، نوجوان کی پراسرار ہلاکت، قتل یا خودکشی،تفتیش جاری

لاہور (کر ائم رپو رٹر) مصری شاہ کے علاقے میں طیب نامی نوجوان کی پراسرار ہلاکت، قتل یا خودکشی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ متوفی کی پھندا لگی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ طیب کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے معاملہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔ جس کی روشنی میں باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائے گی۔تھانہ مصری شاہ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش جا ری ہے جلد ہی اصل حقا ئق سا منے آ ئیں گے۔

مزید : علاقائی