فیکٹری ایریا،علامہ اقبال ٹاؤن میں ٹریفک حادثات،دو افراد ہلاک

فیکٹری ایریا،علامہ اقبال ٹاؤن میں ٹریفک حادثات،دو افراد ہلاک

لاہور (کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹر یفک حادثے سے 2 افراد ہلاک نو مولو د بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں، بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایر یا کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ شخص ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص کی شناخت محمد صدیق کے نام سے ہوئی اور مصری شاہ کے علاقہ فاروق گنج کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش قبضے سے لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے 50 سالہ محمدصدیق کی لاش کو پولیس کارروائی کے بعد اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا گیا،علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ نا معلوم افراد کی شناخت نہ ہوسکی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے لاش کو قبضے میں لیکر اید ھی ایمبو لینس کے ذریعے مر دہ خانہ میں منتقل کر دیا،اور مزید تفتیش شروع کر دی، بھاٹی گیٹ میں واقع پر ندہ مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نا معلو م شخص کی لاش کو مقامی لو گوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے شناخت نہ ہو نے کے بعد لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کر دیا،اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے،جبکہ غازی آباد میں واقع تا جپورہ بٹ کے قریب خالی پلاٹ سے نومولود بچے کی لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس اور ایدھی ایمبولینس کو اطلاع دی،پولیس نے اور ایدھی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے نو مولود بچے کی لاش کو قبضے میں لیکر مر دہ خانہ میں منتقل کر دیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی