ٹانک،سابق امن کمیٹی کا سربراہ قاتلانہ حملہ میں جاں بحق، 3زخمی

ٹانک،سابق امن کمیٹی کا سربراہ قاتلانہ حملہ میں جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)تھانہ ایس ایم کی حدود و شاہ زمانی کے قریب مخالف مسلح ملزمان کا سابق امن کمیٹی کے سربراہ پر حملہ امن کمیٹی کے سربراہ گل سلم بیٹنی جاں بحق تین افراد شدید زخمی جوابی کاروائی میں حملہ آوروں کا ایک ساتھی بھی مارا گیا پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے سابق سربراہ گل سلم بیٹنی گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر علاقہ شاہ زمانی سے ٹانک کی طرف آ رہے تھے کچے راستے میں پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے مسلح افرا نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر امن کمیٹی کے سابق سربراہ گل سلم خان بیٹنی اور ان کے دیگر دو ساتھی جن کے نام لیاقت اور ارضی خان بتائے جاتے ہیں شدید زخمی ہو گئے جن کو طبعی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو طبعی امداد دی گئی جبکہ بعد میں تشویشناک حالت میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ گل سلم بیٹنی کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے حملہ آور گروپ کے افراد پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر مخالف گروپ کا ایک ساتھی جسکا نام احسان بتایا جاتا ہے جاں بحق جبکہ انکا دوسرا ساتھی قمعر شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہر علی شاہ اور ایس ایچ او ایس ایم اے پرویز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے وقوع والی جگی سے دو ہینڈ گرنیڈ اورایک کلاشنکوف برآمد کر لی تاہم پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ادھر ہفتہ کے روز امن کمیٹی کے سابق سربراہ کی نماز جناہ ان کے گاؤں شاہ زمانی میں ادا کر دی گئی جنازہ کے موقع پر مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے