ستاروں کی روشنی میں آپ کا 16 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 16 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 16 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

16جون اتوار۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ اپنے جدید خیالات اور شریک کار کے مشوروں پر عمل کر کے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

ثور

16جون اتوار۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔ نئے معاہدے کرنے سے گریز کریں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ صحت کا خیال رکھیں، مالی امور توجہ طلب ہوں گے۔

جوزا

16جون اتوار۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔ اولاد سے محبت بڑھے گی۔ انعامی امور میں قسمت آزما سکتے ہیں۔ خود اعتمادی کے باعث مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

سرطان

16جون اتوار۔ ملازمت اور صحت کے معاملات بہتر رہیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ آپ کام میں مصروف رہیں گے۔ دوران گفتگو دوسرے لوگوں کے احساسات کا خیال رکھیں۔

اسد

16جون اتوار۔ گھریلو ماحول سازگار ہو گا۔ خاص مقاصد کے تحت سفر کر سکیں گے۔ رومانوی معاملات میں الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ بعض منصوبوں میں ردوبدل ہو سکے گا۔

سنبلہ

ضرور پڑھیں: ڈالر مہنگا ہو گیا

16جون اتوار۔ حالات کا پوری طرح جائزہ لے کر کوئی قدم اٹھائیں، بے احتیاطی سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ آپ کو چاہیے کہ روٹین کے کاموں سے کچھ وقت کے لیے بریک لیں اور آرام کریں۔

میزان

16جون اتوار۔ دن خاموشی سے گزر جائے گا۔آپکے مالی معالات توجہ طلب ہوں گے۔ شریک کار کیساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے متعلق اہم فیصلے کر سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔

عقرب

16جون اتوار۔ سماجی حلقوں میں آپکی عزت بڑھے گی۔ شراکتی کام میں یا کسی دوسرے پراجیکٹ میں مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ اچھی خبر سن سکیں گے۔ ہفتہ وار پروگرام ترتیب دے سکیں گے۔

قوس

16جون اتوار۔ آپ کی ذمہ داریاں بڑھیں گی اور زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ وراثتی مسائل اور کلیم وغیرہ سے متعلقہ امور میں توجہ رہے گی۔

جدی

16جون اتوار۔ ملازمتی امور بہتر طریقہ سے ادا کر سکیں گے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ کسی مخلص دوست شریک کار کی وجہ سے منافع حاصل کر سکیں گے۔

دلو

16جون اتوار۔ آپکے خیالات تسلی بخش ہوں گے۔ شریک کار کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اچانک اخراجات بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ ضروریات زندگی کی مختلف چیزیں خرید سکیں گے۔

حوت

16جون اتوار۔ کاروباری امور توجہ طلب ہوں گے۔ دفتری مصروفیات میں اضافہ ہو گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ لہٰذا وقت سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم