بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں کیا تبدیلی کی جائے گی؟ پتا چل گیا

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں کیا تبدیلی کی جائے گی؟ پتا چل گیا
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں کیا تبدیلی کی جائے گی؟ پتا چل گیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں ہو گا جس کی ٹکٹس بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں تھیں تاہم پاکستان بھر میں اس میچ کیلئے شائقین کرکٹ خصوصی انتظامات کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھی بھارت کو شکست دینے کیلئے پراعتماد انداز میں آج میدان میں اترے گی تاہم اس موقع پر ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے ، پاک بھارت ٹاکر آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا تاہم اس موقع پر بارش کی بھی پیشگوئی ہے ۔ قومی ٹیم میں آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ سپنر شادا ب کو ممکنہ طور پر شامل کیا جائے گا ۔ پاکستان فائنل الیون میں 4 فاسٹ بولرشامل ہوں گے۔ فخرزمان،امام الحق،بابراعظم،محمدحفیظ، سرفرازاحمد،شعیب ملک،شاداب خان ، حسن علی،وہاب ریاض،محمدعامراورشاہین آفریدی ٹیم کاحصہ ہوں گے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل