پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا اہم بیان سامنے آ گیا

پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا اہم بیان سامنے آ گیا
پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا اہم بیان سامنے آ گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احسان مانی کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گرین شرٹس پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔

دوسری جانب ایک خبر یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے ، آصف علی کی جگہ شادا ب خان کی اینٹری ہو سکتی ہے ۔

مزید : قومی /کھیل