جعلی اکاﺅنٹس کیس، کراچی سے گرفتار3 ملزم اسلام آباد منتقل

جعلی اکاﺅنٹس کیس، کراچی سے گرفتار3 ملزم اسلام آباد منتقل
جعلی اکاﺅنٹس کیس، کراچی سے گرفتار3 ملزم اسلام آباد منتقل

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3 ملزموں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا،ملزموں میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے بیٹا ذوالقرنین مجید بھی شامل ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انورمجیدکے بیٹے ذوالقرنین مجیدسمیت 3 افراد کو حراست میں لیا تھاگرفتار افراد میں انورمجیدکاقریبی عزیزخواجہ سلمان اوراومنی گروپ کا افسرعبدالوحیدبھی شامل ہے،نیب نے احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزموں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے،ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد