خواہش ہے عامر اچھی کارگردگی دکھائے اور مین آف دی میچ بنے،خورشید شاہ

خواہش ہے عامر اچھی کارگردگی دکھائے اور مین آف دی میچ بنے،خورشید شاہ
خواہش ہے عامر اچھی کارگردگی دکھائے اور مین آف دی میچ بنے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوںگے ،پاک بھارت ٹاکرے پر شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے ،پاک بھارت میچ نے نا صرف کرکٹ کے چاہنے والوںکر اپنی گرفت میں لے رکھا ہے بلکہ سیاستدان بھی بے صبری سے میچ کا انتظار کررہے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعاہے ان شاءاللہ آج بھارت کےخلاف کامیابی ملے گی،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہترین بولر اور بیٹسمین ہیں،عامرجیسابولرہمارے پاس ہے،خواہش ہے عامر اچھی کارگردگی دکھائے اور مین آف دی میچ بنے،خورشید شاہ نے کہا کہ کپتان سرفراز اچھا بیٹسمین بھی ہے ،اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔