’’جیت کا تاج آپ ہی کے سر ہوگا‘‘ پاک بھارت میچ سے قبل اداکارہ ریما نے بھی پیغام جاری کردیا
نیویارک (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلہ کا انتظار صرف پاکستان بھارت کے لوگوں کو نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کو رہتا ہے اور آج دونوں ٹیموں کے درمیان میدان سجنے جارہا ہے ، اس موقع پر جہاں پوری قوم پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ یہ میچ ہم ہی جیتیں گے۔
امریکہ میں موجود پاکستانی اداکارہ ریماخان نے اپنے شوہر کے ہمراہ قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا ’ گڈ لک ٹیم پاکستان، ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ، جذبے اور حوصلے سے کھیلیے گا، انشا اللہ جیت کا تاج آپ ہی کے سر ہوگا ، پاکستان زندہ باد۔ویڈیو دیکھئے