حکومت کا ترکی سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے 7 رکنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

حکومت کا ترکی سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے 7 رکنی ٹیم بھیجنے کا ...
حکومت کا ترکی سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے 7 رکنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے حکومت نے 7 رکنی ٹیم ترکی بھیجنے کافیصلہ کیا ہے ، 7 رکنی ٹیم یکم جولائی کوپاکستان سے ترکی جائےگی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے ترکی سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے 7 رکنی ٹیم ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم جولائی کو پاکستان سے ترکی جائےگی ،ٹیم میں ایف آئی اے کے 4 اورنادراکے 3 افسران شامل ہیں ،دستاویزات کے مطابق ٹیم جیلوں میں قیدغیرقانونی تارکین وطن کی شہریت کی جانچ پڑتال کریگی،واضح رہے کہ ترکی میں 50 ہزار 248 غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن ہیں ،ترکی کے 18 صوبوں کے 21 سینٹرزمیں 3110 پاکستانی قیدی موجودہیں۔