مریم اور بلاول ملاقات میں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات ہو گی،صمصام بخاری

مریم اور بلاول ملاقات میں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات ہو گی،صمصام بخاری
مریم اور بلاول ملاقات میں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات ہو گی،صمصام بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مریم اور بلاول کی ملاقات پر بیان میں کہاہے کہ مریم اوربلاول کرپشن کے نئے طریقوں پربات کریں گے،یہ چارٹرآف پروٹیکشن آف کرپشن پردوطرفہ گفتگوہوگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ لوٹ مارکرنےوالوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی ہو گی،سوال یہ ہے دونوں ایک دوسرے خلاف پہلے غلط تھے یاآج؟انہوںنے کہا کہ ن لیگ،پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے پرمقدمات بنائے،اچھاہوتاپہلے مریم بی بی اپنے ووٹروں سے معافی مانگ لیتیں،صمصام بخاری نے کہا کہ بلاول میاں صاحبان کے بارے میں والدکے خطاب بھول گئے؟۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور