جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج عوامی مارچ کرے گا

جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج عوامی مارچ کرے گا
جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج عوامی مارچ کرے گا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج عوامی مارچ کرے گی،عوامی مارچ کے باعث مال روڈ مسجد شہداسے چیئرنگ کراس تک بند ہے جبکہ اینٹی رائٹ فورس سمیت پولیس اہلکاروں کی نفری موقع پرموجودہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہورمیں مہنگائی کیخلاف آج عوامی مارچ کرے گی،جماعت اسلامی کاعوامی مارچ منصورہ سے مال روڈپہنچے گا،امیرجماعت اسلامی سراج الحق عوامی مارچ سے خطاب کریں گے ،عوامی مارچ کے باعث مال روڈمسجد شہداسے چیئرنگ کراس تک بند ہے ،حکومت کی جانب سے امن وامان کیلئے اینٹی رائٹ فورس سمیت پولیس اہلکاروں کی نفری موقع پرموجودہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور