وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ،مشترکہ مفادات کونسل 8 نکاتی ایجنڈے پرغورکرےگی ،کونسل 2016 اور 2017 کی سالانہ رپورٹ پربھی غور کرے گی،اجلاس میں ای اوبی آئی فنڈزکی صوبوں کومنتقلی سے متعلق کمیٹی رپورٹ کابھی جائزہ لیاجائے گا اس کے علاوہ کونسل پن بجلی منافع کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ پربھی غورکرےگی ،اجلاس میں بہادرشاہ اوربلوکی بجلی گھروں کی نجکاری کامعاملہ زیرغورآئےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد