آج ہارنے کاکوئی آپشن نہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے جان لڑاناہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

آج ہارنے کاکوئی آپشن نہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے جان ...
آج ہارنے کاکوئی آپشن نہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے جان لڑاناہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک بھارت میچ پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہارنے کاکوئی آپشن موجودنہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے جان لڑاناہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکراآج مانچسٹر میں ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آج کامیچ پاکستان کیلئے ڈواورڈائی کی حیثیت رکھتاہے،قوم پاکستان کی فتح کیلئے دعاگو ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج ہارنے کا کوئی آپشن موجودنہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کوکامیابی کیلئے جان لڑاناہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور