پاک بھارت ٹاکرا ، وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے مشورے دیدیے

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے ...
پاک بھارت ٹاکرا ، وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے مشورے دیدیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہونے جارہاہے جس کیلئے شائقین کرکٹ نہایت پرجوش ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے بھی قومی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے مشور ہ دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جب میں نے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تو لگتا تھا کہ 70 فیصد کامیابی ٹیلنٹ اور 30 فیصد ذہن سے ہے ، وقت کے ساتھ جب میں جب میرا کیریئر اختتام کو پہنچا تو میں نے محسوس کیا کہ اس کا تناسب 50 ، 50 فیصد پر آ گیاہے ، لیکن میں اپنے دوست سنیل گواسکر کے ساتھ اتفاق کرتاہوں کہ اب 60 فیصدذہنی مضبوطی اور 40 فیصد ٹیلنٹ ہو گئی ہے آج دماغ کا کھیل 60 فیصد سے زائد ہو گا ۔
ان کا کہناتھا کہ آج دونوں ٹیمیں شدید ذہنی دباﺅ میں ہوں گی اور آج کے میچ کا فیصلہ دماغ کرے گا ، سرفراز کی شکل میں بہادر کپتان ہماری خوش قسمتی ہے ۔دماغ میں سے تمام خدشات کو ختم کر دینا چاہیے کیونکہ دماغ ایک وقت میں ایک ہی سوچ پر عمل کر سکتا ہے ، ہار کا ڈر منفی جانب لے جاتاہے ۔