” سرفرا ز احمد کو ٹاس جیت کر یہ کام کرنا چاہیے “ وزیراعظم عمران خان نے کپتان سرفراز احمد کیلئے نہایت اہم پیغام جاری کر دیا

” سرفرا ز احمد کو ٹاس جیت کر یہ کام کرنا چاہیے “ وزیراعظم عمران خان نے کپتان ...
” سرفرا ز احمد کو ٹاس جیت کر یہ کام کرنا چاہیے “ وزیراعظم عمران خان نے کپتان سرفراز احمد کیلئے نہایت اہم پیغام جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہونے میں بس اب ڈیڑھ گھنٹہ ہی باقی ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ نے اپنے گھروں میں اہلخانہ کے ہمراہ اس پر جوش لمحات سے لطف انداز ہونے کیلئے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لیں ہیں تاہم اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چپکے سے ٹویٹر کے ذریعے سرفراز احمد کو اہم ترین مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پچ پر نمی ہے تو سرفراز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جیت کی جارحانہ حکمت عملی کیلئے سرفراز کو چاہیے کہ وہ آج اپنے ماہر بلے باز اور گیند باز میدان میں اتاریں کیونکہ ”ریلو کٹے“ پریشر میں بہت کم پرفارم کرتے ہیں جبکہ خصوصی طور پر جس طرح کی صورتحال آج ہے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ کپتان سرفراز احمد کو چاہیے کہ اگر ا پچ پر نمی ہے توٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں ۔“

عمران خان کا کہناتھا کہ چاہے بھارت فیورٹ ہے لیکن آپ کو ہار کے شکست کو ذہن سے نکال دینا چاہیے ، اپنی بہترین پرفارمنس دیں اور آخری گیند تک لڑیں اور پھر نتیجہ جو بھی آتاہے اسے قبول کریں جیسا کہ حقیقی سپورٹس مین کرتے ہیں ، قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی