پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ بجھادی گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ بجھادی گئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ بجھادی گئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ بجھادی گئی،عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی ،آگ پاکستان سٹاک ایکسچینج بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر آئی ٹی سیکشن میں لگی،جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں کو طلب کرلیا،آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے حصہ لیا،کافی تک و دو کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا،ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں لوگ محفوظ رہے ، مالی اور دیگرنقصان کااندازہ لگایا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد