پاک بھارت کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑی کہاں کھانے کھاتے رہے؟تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

پاک بھارت کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑی کہاں کھانے کھاتے رہے؟تصویر ...
پاک بھارت کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑی کہاں کھانے کھاتے رہے؟تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان نہایت اہم ترین میچ آج مانچسٹر میں ہونے جارہاہے جس کے حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور شائقین کرکٹ بھی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاہم بھارت کے خلاف میچ سے ایک دن قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے حوالے سے کچھ تصاویر انٹر نیٹ پر گردش کر رہی ہیں اور وائرل ہو تی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہاتھ میں ایک ” شیک “ تھامے کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے ہاتھوں میں کچھ شاپنگ بیگز بھی لٹکا رکھے ہیں جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی ایک دکان میں کاونٹر کے آگے کھڑے دکھائی دیتے ہیں ۔

اس تصویر کے ساتھ فراہم کی گئی معلومات میں بتایا گیاہے کہ ” دوسرے کرکٹرز ، فٹبالرز اور کھلاڑی پرفارمنس سے قبل جم جاتے ہیں ، پریکٹس کرتے ہیں اور صحت مند چیزیں کھاتے ہیں لیکن پاکستان کر اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں اترنے جارہاہے اور آج مانچسٹر میں ریسٹورنٹ ” آرچیز “ میں کھابے کر رہے ہیں ۔

مزید : کھیل