پیشہ ورانہ لگن اورٹیم ورک سے آپ سرخروہوں گے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قومی ٹیم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگوہے،پیشہ ورانہ لگن اورٹیم ورک سے آپ سرخروہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگوہے،آپ کی محنت قومی پرچم کوسربلند کرے گی، انہوںنے کہا کہ پیشہ ورانہ لگن اورٹیم ورک سے آپ سرخروہوں گے۔