” میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ہر میچ میں ۔۔“ بھارت کے خلاف میچ سے قبل محمد عامر نے اپنی والدہ مرحومہ کی دل کی خواہش پہلی مرتبہ بتا دی

” میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ہر میچ میں ۔۔“ بھارت کے خلاف میچ سے قبل محمد ...
” میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ہر میچ میں ۔۔“ بھارت کے خلاف میچ سے قبل محمد عامر نے اپنی والدہ مرحومہ کی دل کی خواہش پہلی مرتبہ بتا دی

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے مایہ ناز باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا تاہم ان کی پانچ وکٹیں قومی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں کیونکہ بیٹنگ لائن کچھ خاص کارکردگی دکھا نہ سکی تاہم اب محمد عامر کا کہناتھا کہ ہائی وولٹیج کے پاک بھارت مقابلے میں ان کی والدہ کی یادیں انہیں حوصلہ دیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کاکہنا تھا کہ ان کی والدہ اسی سال مارچ میں انتقال کر گئیں تھیں ، وہ ہمیشہ میری کامیابی کیلئے دعا کرتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ میں ہر میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کروں ، میری ماں یقینی طور پر جنت میں بھی میری کامیابی کیلئے دعا کر رہی ہوں گی ۔وہ ہر وقت میرے لیے دعائیں کرتی تھیں اور جب میں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں تو میں بہت رویا اور انہیں یاد کیا ۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کا کہناتھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں وہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ میں مضبوط ثابت ہوں ، بطو ر کرکٹر جب آپ گیند یا بیٹ تھامتے ہیں اور گراﺅنڈ میں موجود ہوتے ہیں تو تمام میچ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن فینز ، دونوں طرف کے چینلز ، میڈیا اور سوشل میڈیا ہائپ بناتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے لیے ہر میچ ایک جیسا ہی ہوتاہے لیکن پوائنٹس ٹیبل میں موجودہ صورتحال کے باعث ہم پر دباﺅ ہے کہ ہم یہ میچ جیتیں اور آگے بڑھیں ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل