پاک بھارت ٹاکرا، جس کا ڈر تھا وہی ہوا، مانچسٹر سے بڑی خبر آ گئی

پاک بھارت ٹاکرا، جس کا ڈر تھا وہی ہوا، مانچسٹر سے بڑی خبر آ گئی
پاک بھارت ٹاکرا، جس کا ڈر تھا وہی ہوا، مانچسٹر سے بڑی خبر آ گئی

  


مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت میچ سے قبل مانچسٹر میں بارش شروع ہو گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اولڈٹریفورڈسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم کے باہر شائقین کا جم غفیر ہے، پاکستانی شائقین قومی پرچم لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں لیکن پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بارش شروع ہو گئی جس پر گراﺅنڈ میں بیچوں کو کور کردیا گیا۔

واضح رہے کہ برطانوی محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل بارش ہو سکتی ہے۔

مزید : کھیل /ماحولیات