ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے بھارت کےخلاف جیت بہت ضروری ہے،انضمام الحق

ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے بھارت کےخلاف جیت بہت ضروری ہے،انضمام الحق
ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے بھارت کےخلاف جیت بہت ضروری ہے،انضمام الحق

  


مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ فائنل سے قبل فائنل ہوتاہے، ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے بھارت کےخلاف جیت اہم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کاکہنا ہے کہ پاک بھارت میچ فائنل سے قبل فائنل ہوتاہے،  پاکستان ٹیم اب تک ایونٹ میں بہت اچھانہیں کھیلی ہے، ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے بھارت کےخلاف جیت بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کااس وقت کمبی نیشن اچھابناہواہے۔

مزید : کھیل