امید ہے بلاول اور مریم اپنے بھائیوں کوواپس لانے کا ایجنڈا طے کریں گے ،فردوس عاشق اعوان

امید ہے بلاول اور مریم اپنے بھائیوں کوواپس لانے کا ایجنڈا طے کریں گے ،فردوس ...
امید ہے بلاول اور مریم اپنے بھائیوں کوواپس لانے کا ایجنڈا طے کریں گے ،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید ہے بلاول زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے اپنے بھائیوں اور شریف خاندان کے دیگر افراد واپس لانے کا کوئی واضح ایجنڈا طے کریں گے اور قوم کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹوشہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہو گی۔جس بی بی نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا اور جن عناصر کی وجہ سے وہ اپنے کم سن جانشین کی انگلی پکڑے اپنے رفیق حیات سے ملنے جایا کرتی تھیں وہ آج ابو جان کی کرپشن بچانے کی خاطر رائیونڈ جا پہنچاہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بلاول زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے اپنے بھائیوں اور شریف خاندان کے دیگر افراد واپس لانے کا کوئی واضح ایجنڈا طے کریں گے اور قوم کو آگاہ کریں گے۔معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ سلطنت شریفیہ کی سزایافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کا رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے تعلق نہیں،عوام اس تلخ حقیقت سے آگاہ ہیں کہ جو نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا عمل دونوں جماعتوں نے شروع کیا تھا آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیش رفت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد