پاک بھارت ٹاکرا ، بالی ووڈ کا بڑا داکار سٹیڈیم پہنچ گیا ، زینب عباس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )مانچسٹر میں آج ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا کچھ ہی دیر میں شروع ہونے جارہاہے اور شائقین کرکٹ جوک در جوک سٹیڈیم پہنچ رہے ہیں تاہم قومی ٹیم بھی سٹیڈیم پہنچ گئی ہے اور کھلاڑی بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج کا میچ دیکھنے کیلئے بھارت کے معروف اداکار رنویر سنگھ بھی گراﺅنڈ میں پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مایہ نازسپورٹس تجزیہ کار زینب عباس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی ۔ رنویر سنگھ کی زینب عباس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر ہٹ ہو گئی ہے جبکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زینب عباس نے سفید رنگ کا ٹاپ اور ہرے رنگ کی فراک نما لباس زیب تن کیے ہوئے ہے جبکہ ان دونوں کے پیچھے نیلے رنگ کے پینٹ کوٹ میں وسیم اکرم بھی موجود ہیں ۔سٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ بارش بھی رک چکی ہے اور شائقین کرکٹ کا داخلہ جاری ہے.
سورس: ٹویٹر