بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی ظہرانے کی دعوت پر جاتی امرا پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی ظہرانے کی دعوت پر جاتی امرا پہنچ گئے
بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی ظہرانے کی دعوت پر جاتی امرا پہنچ گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کیلئے رائیونڈ جاتی امرا پہنچ گئے،پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حسن مرتضیٰ اور مصطفی نواز کھوکھر بھی ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی تھی جو چیئرمین پیپلزپارٹی کے قبول کرلی تھی،بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماﺅں کیساتھ جاتی امراپہنچ گئے ،چیئرمین پیپلزپارٹی 7 سے 8 گاڑیوں کے قافلے میں جاتی امرا پہنچے،قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حسن مرتضیٰ اور مصطفی نواز کھوکھر بھی ہمراہ ہیں۔ملاقات میں ن لیگ کے رہنما پرویز رشید،مریم اورنگزیب،محمد زبیر، ایاز صادق ،رانا ثنااللہ بھی شریک ہیں،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسزاور احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال ہوگا،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور