”اگر میں ٹاس جیت جاتا تو ۔۔۔“ویرات کوہلی نے ٹاس جیتنے کی صورت میں کیا فیصلہ کرنا تھا ؟ خود ہی بتا دیا
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے اور بھارت کو بیٹنگ کیلئے دعوت دی ہے تاہم ایسی صورتحال میں ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو باولنگ کا ہی فیصلہ کرتے ۔
ٹاس کے بعد میزبان رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ بالونگ کیلئے بہترین کنڈیشن ضرور ہیں تاہم اگر ہم ٹاس جیتے جاتے توکنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے ، آج کے میچ میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھے گی آج کا میچ وہی جیتے گی۔
پاکستان کی ٹیم میں امام الحق ، فخر زمان ، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد ، شعیب ملک ، عماد وسیم ،شاداب خان ، حسن علی ،وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں ۔جبکہ دوسری جانب بھارت کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، روہت شرما ، لوکیش راہول، ویرات کوہلی ، وجے شنکر ، دھونی ، کیدار یادیو ، ہردیک پانڈیا ، بھونیشور کمار ، کلدیپ یادیو ، چاہال اور بمراہ شامل ہیں ۔