انشااللہ قومی ٹیم جیتے گی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے

انشااللہ قومی ٹیم جیتے گی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم ...
انشااللہ قومی ٹیم جیتے گی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھی کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو میچ کا ٹکٹ نہیں مل سکا،تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے ،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہیں،وزیرخارجہ نے سٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پاکستانی ٹیم کی کامیابی کےلئے پر امید ہے،ہماری دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں،انشااللہ قومی ٹیم جیتے گی ۔

مزید : قومی /کھیل