بھارت کے خلاف میچ میں کیا حکمت اپنانے جارہے ہیں ؟ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے بتا دیا

بھارت کے خلاف میچ میں کیا حکمت اپنانے جارہے ہیں ؟ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے ...
بھارت کے خلاف میچ میں کیا حکمت اپنانے جارہے ہیں ؟ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ورلڈ کپ کا سب سے بڑے معرکے کا آغاز ہو گیاہے اور بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے تاہم محمد عامر نے اٹیک کیا لیکن یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ بھارت کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ماضی کو بھول کر میچ پر توجہ دیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت کے خلاف نہایت اہم میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے خلاف دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں ، شاداب خان اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -کھیل -