پاکستانی کپتان سرفرا ز احمد نے وزیراعظم عمران خان کا مشورہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا معرکہ شروع ہو گیاہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے اور کہاہے کہ بھارت کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ عمران خان نے پچ پر نمی کی صورت میں پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے بھارت کے خلاف میچ سے قبل ایک نہایت اہم ترین پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پچ پر نمی کی صورت میں پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تاہم کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور کہا کہ کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے باولنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف میچ میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ، عماد وسیم اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ آصف علی اور شاہن شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیاہے ۔ دوسری جانب ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو انہوں نے بھی باولنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا کیونکہ گیند بازی کیلئے پچ کی کنڈیشنز اچھی ہیں ۔