امریکہ نے بھارت کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا مطالبہ کردیا کہ مودی سرکار کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

امریکہ نے بھارت کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا مطالبہ کردیا کہ مودی سرکار کی ...
امریکہ نے بھارت کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا مطالبہ کردیا کہ مودی سرکار کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  


واشنگٹن(این این آئی) اعلیٰ امریکی عہدیدار برائے جنوبی ایشیا نے بھارت میں نو منتخب مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر مذہب کی بنیاد پر ہونےوالے تشدد کی مذمت کر کے انتہا پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ذیلی کمیٹی برائے امور خا رجہ کے اجلاس میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے بتایا بھارت کو اس بات پر بھی راضی کرنے کی کوشش کی کہ روس سے ایس400 دفاعی میزائیل نظام نہ خریدا جائے۔اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ میں انکا کہنا تھا بھارت کےساتھ ہماری بات چیت میں ہم نے ایک متنوع وجامع معاشرے کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ملک میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔

بھارتی آئین میں مذہبی آزادی کے تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا ہم مذہب کی بنیادپر ہونےوالے تشدد اور اس میں ملوث افراد کو سزا دینے کےلئے بھارت کے جمہوری طریقے سے منتخب رہنماو¿ں اور اداروں کی طرف دیکھتے ہیں، اس قسم کی اقدامات بھارت کی سلامتی و اقتصادی مفادات کو مضبوط کریں گے بلکہ ہمارے باہمی تعلقات کو بھی بہتر بنائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی