وہ ملک جس سے پاکستان نے 50 ہزار شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیم بھیجنے کی منظوری مل گئی

وہ ملک جس سے پاکستان نے 50 ہزار شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیم بھیجنے کی ...
وہ ملک جس سے پاکستان نے 50 ہزار شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیم بھیجنے کی منظوری مل گئی

  


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے ترکی سے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک واپسی کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایف آئی اے اور نادرا کے حکام پر مشتمل سات رکنی ٹیم ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ٹیم کو ترکی بھیجنے کی منظوری بھی دیدی۔

دستاویز کے مطابق سات رکنی ٹیم یکم جولائی کو ترکی جائیگی ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر،ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر جبکہ نادرا کے ایک جی ایم،ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔سات رکنی ٹیم ترکی کی جیلوں میں قید غیر قانونی پاکستانی تارکین کی شہریت کی جانچ پڑتال کرے گی،حکومت پاکستان انسانی سمگلنگ اور ترکی غیر قانونی ہجرت کیخلاف موثر حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، ترکی میں 2018 موجود 000،250لاکھ غیر قانونی تارکین میں سے 50248 کا تعلق پاکستان سے ہے،ترکی کے 18 صوبوں کے21 سینٹرز میں اسوقت3110 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق ترکی جانیوالی نادرا اور ایف آئی اے کی ٹیم کے دس روزہ دورے پر اکیس ہزار پانچ سو دس ڈالر خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد