وزیراعظم نے تمام مصروفیات منسوخ کردیں کیونکہ۔۔۔

وزیراعظم نے تمام مصروفیات منسوخ کردیں کیونکہ۔۔۔
وزیراعظم نے تمام مصروفیات منسوخ کردیں کیونکہ۔۔۔

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑا معرکہ شروع ہو چکاہے اور وزیراعظم عمران خان بھی بنی گالہ میں اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کیلئے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور بنی گالہ میں موجود ہیں جبکہ اسی دوران وہ ضروری حکومتی امور بھی نمٹائیں گے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میچ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کیلئے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے سرفراز کو نہایت مفید مشورے دیئے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ کپتان سرفراز ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کریں اور ریلو کٹوں کی جگہ ماہر کھلاڑیوں کو کھلائیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں /قومی