ڈالر کے بعد سعودی ریال کی بھی اونچی اڑان

ڈالر کے بعد سعودی ریال کی بھی اونچی اڑان
ڈالر کے بعد سعودی ریال کی بھی اونچی اڑان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈالر کیساتھ ریال کی بھی اونچی اڑان،حج آپریشن 2019ءمتاثر ہونے کا خدشہ،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم 2019ءکیلئے ریال کی سرکاری قیمت39روپے رکھی گئی تھی،سعودی عرب میں رقوم کی منتقلی کے لیے بنک ٹرانزیکشن 43روپے میں کر رہا ہے،ڈالر اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے،ائیر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کی تجویز دے دی ہے جس سے35سے50ہزار تک پیکیج مہنگا ہو گیا ہے،گورنمنٹ سرکاری سکیم کے حاجیوں سے مزید رقم مانگتی ہے یا حج فنڈ سے سبسڈی دیتی ہے وزارت کی آزمائش ہے،پرائیویٹ حج سکیم کو وزارت مذہبی امور نے 10 پیکیج دے کر بکنگ کرنے کی پابندی عائد کر رکھی ہے،بڑھنے و الے اخراجات کے بعد وزارت حج پیکیج میں اضافہ کر کے حاجیوں سے مزید رقم لینے کی اجازت دیتی ہے یا پھر انہیں ڈالر کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہے وزارت کی بڑی آزمائش ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وزارت کے پاس حج ویلفیئر فنڈ کے اربوں روپے موجود ہیں،مکہ،مدینہ میں عمارتوں کی خریداری اور دیگر ادائیگیاں بر وقت کر سکتی ہے اس کے بر عکس پرائیویٹ حج سکیم کا عمل ہر سال کی طرح تاخیر کا شکار ہے،مارچ میں ریال کی قیمت طے ہوئی ہے اور حج آرگنائزر کو جون میں نا مکملR.Lلیٹر ملتے ہیں جس کے حوالے سے ابھی تک کچھ فائنل نہیں،حج پیکجز میں 50ہزار تک اخراجات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔