”پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہماری ۔۔“فخر عالم بھی میدان میں آ گئے ، ٹاس جیتنے پر فیلڈنگ کے فیصلے پر حیران کن بات کہہ دی

”پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہماری ۔۔“فخر عالم بھی میدان میں آ ...
”پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہماری ۔۔“فخر عالم بھی میدان میں آ گئے ، ٹاس جیتنے پر فیلڈنگ کے فیصلے پر حیران کن بات کہہ دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم اس وقت مانچسٹر میں بھارت کے خلاف میچ جیتنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے تاہم سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر اب فخر عالم بھی میدان میں آ گئے ہیں اور دبے لفظوں میں طنز کر ڈالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار  فخر عالم کا کہناتھا کہ ” میرے خیال میں انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ہمارا ہدف حاصل کرنے کی تاریخ بہت اچھی ہے ،، میں صرف کہہ رہا ہوں ۔“

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے ٹاکرے سے قبل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز ریلو کٹوں کی جگہ بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں اور پچ نم ہونے کی صورت میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کریں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 266 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی اور آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دیدی تھی ۔

مزید : کھیل