”فردوس باجی پچھلی مرتبہ وزارت سے فارغ ہوئیں تو یہ چیز بھی اپنے ساتھ لے گئیں“ رانا ثناءاللہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں اس بار ان کو دی گئی کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔
ہفتہ کو رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں اس بار ان کو دی گئی کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔انھوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تا کہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں،فردوس باجی ملک پہ ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے،فردوس باجی آپ نے وزیر کی کرسی پہ بیٹھ کہ سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرسی کو انکوائری کیخلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ فردوس باجی وزیراعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں۔