نیب کی حوالات میں موجود حمزہ شہباز کی مصروفیات سامنے آگئیں

نیب کی حوالات میں موجود حمزہ شہباز کی مصروفیات سامنے آگئیں
نیب کی حوالات میں موجود حمزہ شہباز کی مصروفیات سامنے آگئیں

  


لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وہ نیب کی حوالات میں قرآن کی تفسیر پڑھ رہے ہیں اور روزانہ تلاوت بھی کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی، میں کرپشن کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ انتقام اور بغض رکھنے والا بالاآخر خود ہی اس میں جل کر راکھ ہوجاتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور