سرفراز احمد کا ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کافیصلہ درست نہیں،نعیم الحق

سرفراز احمد کا ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کافیصلہ درست نہیں،نعیم الحق
سرفراز احمد کا ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کافیصلہ درست نہیں،نعیم الحق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کا ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کافیصلہ درست نہیں کیونکہ قومی ٹیم کاریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں براہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ انڈیاکی ٹیم اعصابی طور پر پاکستان سے مضبوط ہے ، پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہئے، ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کافیصلہ درست نہیں کیونکہ قومی ٹیم کاریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں براہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشورے کے باوجودسرفرازنے پہلے بیٹنگ نہیں کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی کپتان کو مشورہ دیاتھا کہ ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے لیکن کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے باوجود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد