مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ختم

مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ختم
مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ختم

  


لاہور(ویب ڈیسک) جاتی امرا میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ختم ہوگئی۔

24نیوز کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔ مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کو لنچ پر ملاقات کی دعوت دی تھی۔ ملاقات میں ن لیگ کی طرف سے پرویز رشید، رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔ملاقات کے دوران مریم نوازنے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پراظہارتعزیت کیا،مریم نواز کا کہناتھا کہ کائرہ صاحب !نوازشریف نے ذاتی طورپراظہارافسوس کوکہاتھا،جلد آپ کے گھر آؤں گی۔

چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز  نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی مذمت کی اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک اورنیب گرفتاریوں پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے آغاز اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

مزید : قومی